FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چین میں شدید ترین زلزلہ متعدد عمارتیں زمین بوس،کئی افراد ہلاک بہت سے لاپتہ

چین میں شدید ترین زلزلے نے تباہی مچا کر رکھ دی، متعدد عمارتیں زمین بوس ہونے سے100 سے زائد افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے اور درجنوں لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے  مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے چین کے شمال مغربی شہر گانسو میں محسوس کئے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 35 کلو میٹر جبکہ مرکز صوبے لانزو کے دارالحکومت سے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
متعدد رہائشی زلزلے کے بعد گرنے والی عمارتوں کے ملبے نیچے دب گئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں، زلزلے کے فوری بعد متاثرہ علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، رات کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Previous Post
Next Post

Comments

phytophagies

phytophagies xyandanxvurulmus.tV7raVOiBAKk

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »