FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چیئرمین نیب نے ہاؤسنگ اسکیموں کیلئے نئی پالیسی لانے کا اعلان کردیا

لاہور میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ہر 10میں سے 7 لوگ ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ کا شکار پو رپے ہیں، شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے فراڈ سے بچانے کی خاطر نئی پالیسی لارہے ہیں، آج تک ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈر اور خریدارکے درمیان دوطرفہ ٹرانزیکشن ہوتی تھی، ہاؤسنگ اسکیموں میں بلڈرز اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن میں ریگولیٹر مسنگ تھا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیموں کی نئی پالیسی میں تمام اسٹیک ہولڈر شامل کئے جائیں گے، اب بلڈر اور خریدارکے درمیان ٹرانزیکشن دو طرفہ نہیں تین طرفہ ہوگی، پہلے دن سے ہی بلڈر اور خریدارکے ساتھ ریگولیٹربھی ہرٹرانزیکشن کاحصہ ہوگا، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل سے ہوگی، بذریعہ کیش ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »