FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

چھینک روکنے پر سانس کی نالی پھٹ جانے کا اپنی نوعیت کا پہلا عجیب و غریب کیس

 اسکاٹ لینڈ میں نائنویلز اسپتال میں  30 سالہ ایک نامعلوم نوجوان کو انتہائی خراب حالت میں لایا گیا۔ اس کا گلا بری طرح سوجھا ہوا تھا جبکہ اسے شدید درد ہو رہا تھا اور گردن کو حرکت تک نہ دے پا رہا تھا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے دوران کو گلے میں خرخراہٹ کی آواز سنائی دی لیکن معجزاتی طور پر شہری کو سانس لینے، کھانا کھانے یا بات کرنے میں کوئی زیادہ دشواری نہیں تھی۔
تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ متاثرہ شخص ڈرائیونگ کر رہا تھا جس دوران اسے چھینک آئی۔ شہری نے اپنی چھینک کو روکنے کیلئے انگلیوں سے ناک کو دبایا اور ہونٹوں کو سختی سے بھینچ لیا۔ اس کا نتیجے یہ ہوا کہ سینے میں شدید دباؤ پیدا ہوا اور سانس کی نالی پھٹ کر اس میں 2 ملی میٹر کا سوراخ ہوگیا۔
ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد شہری کو درد رفع کرنے والی ، کھانسی اور چھینک کی ادویات دیں اور اگلے دن دوبارہ آنے کا کہا۔ اگلے دن جب شہری آیا تو اس کی سانس کی نالی ٹھیک ہوچکی تھی اور سوراخ مکمل طور پر  بند ہوچکا تھا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »