گوجرانوالہ(فوکس نیوز) علاقہ تھانہ واہنڈو تمبولی میں دو روز قبل اغواءکے بعد مارے جانے والے بچے کی قاتلہ اس کی حقیقی چچی نکلی
پولیس کے مطابق اغواء ہونے والے 13 سالے بچے سلیمان کی والدہ سونیا بی بی نے درخواست دی جس میں الزام لگایا کہ اس کا بیٹا گھر سے دو روز قبل سودا سلف لینے گیا لیکن واپس نہیں آیا اسے اب پتہ چلا ہے کہ اس کے بیٹے کو محمد عمر جو کہ مرید کے 29 چک مائی کے ڈیرہ کا رہائشی ہے نے13 سالہ مغوی سلمان کی چچی کے ساتھ مل کر اغواءکیااورمرید کے لے گیا ہے
پولیس نے مغوی بچے کی چچی عائشہ کو جب گرفتار کیا تو اس نے بتایا کہ بچے کو انہوں نے مارنے کہ بعد جلا ڈالا ہے کیونکہ بچے نے عمر اور اس کو حالت غیر میں دیکھا تھا