چوہتر سال سے مسلسل جلنے والا چولہا

چوہتر سے مسلسل جلنے والا چولہا
انڈین میڈیا کے مطابق جودھ پور میں سوجتی گیٹ کے پاس یہ غیر معمولی دودھ کی دکان کے مالک بڑے فخر کے ساتھ دعویٰ کرتے ہیں کہ جس آگ پر دودھ کی ہانڈی رکھی جاتی ہے، وہ 1949 سے مسلسل جل رہی ہے۔
دکان کے مالک وپل نیکوب نے بتایا کہ ہمارے دادا جی نے 1949 میں یہ کام آغاز کیا تھا۔ تب سے یہ آگ جل رہی ہے۔ دکان روزانہ کی بنیاد پر 22 سے 24 گھنٹے کھُلی رہتی ہے جس میں دودھ کو روایتی طور پر کوئلے اور لکڑی کی آگ سے گرم کر کے گاہکوں کو پیش کیا جاتا ہے۔
وپل نیکوب نے مزید کہا کہ اس دکان کو کھُلے ہوئے تقریباً 75 سال ہو گئے ہیں اور ہم نسل در نسل یہی کام کر رہے ہیں۔ میں تیسری نسل سے ہوں اور یہ دکان یہاں کی روایت بن گئی ہے۔ ہماری دودھ کی دکان بہت زیادہ مشہور ہے۔ لوگ اسے پسند کرتے ہیں اور ہمارا دودھ بھی بالکل خالص ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم کامیابی سے کاروبار چلا رہے ہیں۔