پٹھان اور جوان دونوں فلموں کی کامیابی کے بعد شاہ رخ خان کی دولت کتنی بڑھی جانئے
رواں سال دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے پوری دنیا میں بالترتیب 10 ارب 50 کروڑ انڈین روپے اور 11 ارب 60 کروڑ انڈین روپے کا بزنس کیا ہے جو کہ دونوں شاہ رخ خان کی فلمیں ہیں، ان دونوں فلموں کی بہترین کامیابی نے بولی ووڈ اسٹار شاہ رخ کی مجموعی دولت میں بھی اضافہ کیا ہے اور اس وقت وہ 63 ارب انڈین روپے کے مالک بن چکے ہیں۔
شوبز نیوز کی ویب سائٹ کوئی موئی کی خبر کے مطابق شاہ رخ خان کی مجموعی دولت اس وقت 63 ارب انڈین روپے ہے۔ کنگ خان کے پاس اس وقت کئی برانڈز ہیں، ساتھ ہی ان کے مختلف کاروبار بھی ہیں تاہم ان کی سب سے قیمتی چیز ان کا بنگلہ ’منت‘ ہے جس کی مالیت اس وقت دو ارب انڈین روپے ہے۔