پاکستان کا وہ علاقہ کونسا ہے جہاں چار بہن بھائیوں نے مشہور سیاسی شخصیات کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
پاکستان کا وہ علاقہ کونسا ہے جہاں چار بہن بھائیوں نے مشہور سیاسی شخصیات کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے
چار قانون دان بہن بھائیوں نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور کینٹ کی 4 قومی سیٹوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں ، چاروں بہن بھائی پاکستان عوامی لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چاروں بہن بھائی چوہدری نثار علی خان، شیخ رشید، حنیف عباسی اور غلام سرور خان سے مقابلہ کریں گے۔اصغر مبارک ایڈوکیٹ این اے 56 سے شیخ رشید احمد کے خلاف مد مقابل ہوں گے اور عظمت علی مبارک این اے 55 سے راجہ بشارت اور ملک ابرار کا مقابلہ کریں گے۔
اسی طرح عظمیٰ علی مبارک این اے 57 میں شیخ رشید احمد کا مقابلہ کریں گے اور طاہرہ مبارک این اے 53 سے چوہدری نثار کا مقابلہ کریں گی۔