FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان ویمنز ٹیم کی پہلی بار کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح حاصل کرے کے تاریخ رقم کر دی

تاریخ رقم: پاکستان ویمنز ٹیم کی پہلی بار کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم  نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلی مرتبہ ٹی 20 سیریز جیت لی۔

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 10 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی ہے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 137 رنز بنائے، منیبہ علی نے 35،عالیہ ریاض نے 32 رنز بنائے، بسمہ معروف نے 21، کپتان ندا ڈار نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہینا روئے نے 33، جارجیا پلمّر نے 28 رنز بنائے۔

قومی کرکٹر عالیہ ریاض نے کہا کہ پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو ہی جاتا ہے، کسی بڑی ٹیم کو ہرانے کا خواب بالآخر پورا ہو ہی گیا، کافی عرصے سے کوشش میں تھے کہ کسی بڑی ٹیم کو ہرائیں۔

One thought on “پاکستان ویمنز ٹیم کی پہلی بار کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح حاصل کرے کے تاریخ رقم کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »