پاکستان میں کتنی اقسام کے پھل پیدا ہورہے ہیں؟تعداد جان کر آپ حیران ہو جائیں گے
پاکستان میں ٹوٹل 41 مختلف اقسام کے انتہائی خوش ذائقہ، خوش شکل،لذت و تازگی سے بھرپور پھل پیداہو رہے ہیں جن کی سالانہ پیداوار8ارب ٹن تک پہنچ گئی ہے لیکن ان میں سے بہت اقسام کے پھل مناسب دیکھ بھال اور سٹوریج کی مطلوبہ سہولیات موجود نہ ہونے سے ضائع ہوجاتا ہے لیکن نقصانات کم کرکے پھلوں کی پیداوارمیں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ اثمار کے ایکسپرٹس نے بتایاکہ پاکستان میں جن41مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ان پھلدار پودوں اورباغات میں فصلوں پک جانے سے پہلے اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی بھی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے، رنگ، وٹامنز، خوردنی معدنیات، فائبرز اور دیگر فوائد کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں بیش بہا اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم و مضبوط کیاجاسکتاہے۔
good information