FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پاکستان میں پچھلے ہفتے کتنی مہنگائی ہوئی ؟رپورٹ جاری کر دی گئی

پاکستان میں پچھلے ہفتے کتنی مہنگائی ہوئی ؟رپورٹ جاری کر دی گئی

پاکستان میں پچھلے ہفتے کتنی مہنگائی ہوئی ؟رپورٹ جاری کر دی گئی

پاکستان میں پچھلے ہفتے کتنی مہنگائی ہوئی ؟رپورٹ جاری کر دی گئی

ادارہ شماریات نے ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوچکی ہے۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 کی  قیمتیں اپنی جگہ ٹھہری رہیں۔

رپورٹ کے مطابق بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد،  پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، مہنگے ہوگئے جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور اور کیلوں کی بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتےچائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد ، ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی سی کمی ہوئی.

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »