پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
تفصیل کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے ۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے اضافہ ہوا ہےجس کے بعد قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 328 روپے پر ہو چکی ہے ۔
واضح رہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 282 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔