پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس کب سے دستیاب ہوگی
ڈاکٹر عمر سیف (نگران وزیر آئی ٹی) نے کہا ہے کہ 2024 میں پاکستان میں انٹرنیٹ کی فائیو جی سروس دستیاب ہوگی۔ نیا سال آئے گا، پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ سروس بھی ساتھ لے آئے گا، نگران وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کام ڈاکٹر عمر سیف نے فائیو جی لانچنگ کا اعلان کر دیا، انہوں نے کہا ہے کہ آکشن ایڈوائزری کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ 300 میگا ہرٹس اسپیکٹرم کی نیلامی میں تمام ٹیلی کام آپریٹرز شریک ہوں گے۔
ڈاکٹر عمر سیف نے مزید کہا ہے کہ تقریبا 300 میگا ہرٹس کی اسپیکٹرم ایلوکیٹ کی ہے جس کو انشااللہ آکشن کیاجائے گا۔ اگلے سال جون جولائی اگست کے قریب ہم فائیو جی اسپیکٹرم آکشن کرنے کے قابل ہوں جائیں گے۔ وزیرآئی ٹی نے بتایا کہ ٹیلی کام سیکٹر کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹربیونل بھی جلد بنانے جا رہے ہیں، امید ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم خریداری میں کوئی کمپنی پیچھے نہیں رہے گی۔
نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے یہ بھی بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے بیرون ممالک خاص طور پر مشرق وسطی سے سرمایہ کاری لانے پر توجہ مرکوز ہے۔ قطر کی تین کمپنیوں کیساتھ مفاہتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوچکے، اس سے ہماری آئی ٹی برآمدات بڑھیں گی۔