FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پان اور گٹکا کھانے سے دانت بالکل خراب ہوگئے ہیں ۔۔ ٹوتھ وائٹننگ کا 20 ہزار کا ٹریٹمینٹ کروانے کے بجائے ایلوویرا سے دانت چمکانے کا آسان طریقہ جانیں

لوگ دانت باقاعدگی سے صاف نہیں کرتے اور پھر پان سگریٹ اور گٹکے کی لت سے دانت مزید خراب ہوجاتے ہیں. یہ بدنما دھبے کوئی قدرتی چیز نہیں ہیں جنھیں نظر انداز کیا جائے بلکہ بری عادتوں کا نتیجہ ہیں اس لئے پوری شخصیت کو داغدار کرتے ہیں. البتہ مہنگے ٹریٹمینٹ کے بجائے ایک بار دانتوں کی صفائی کے لیے ہمارے بتائے طریقے استعمال کریں اور گھر بیٹھے ٹیوب لائٹ جیسے دانت چمکا ڈالیں

ایک بڑے برتن میں تھوڑا سا ایلوویرا جیل لیں اور اس میں گلیسرین، کھانے کا سوڈا ایک چمچ اور ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں. یہ محلول سوڈا ڈالنے پر ابلے گا پھر سطح معمول پر آجائے گی. اس کو محفوظ کرلیں اور اس سے دانت صاف کریں. دانت سے ٹارٹر اور پان سگریٹ کے داغ صاف ہوجائیں گے اور دانت چمک اٹھیں گے

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ آدھا لیٹر سیب کا سرکہ ایک لیٹر بوتل میں ڈالیں اور ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر باقی بوتل کو پانی سے بھر دیں. اس محلول کو کچھ دیر منہ میں رکھ کر کلی کریں صرف 7 دن میں دانت بے داغ ہوجائیں گے.

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »