ویتنام کی 75 سالہ خاتون جس نے ۵۰ سال سے کچھ نہیں کھایا
ویتنام کی رہنے والی 75 سالہ خاتون کا دعویٰ ہے کہ وہ 50 سالوں سے صرف سافٹ ڈرنکس اور پانی پر زندگی گزار رہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 75 سالہ ویتنامی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے 50 سالوں میں پانی اور سافٹ ڈرنکس کے سوا کوئی کھانا نہیں کھایا،ویتنام کے صوبہ کوانگ بن میں رھنے والی محترمہ بوئی تھی لوئی اپنی عمر کے لحاظ سے بہت اچھی صحت میں نظر آتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی خوراک جان کراور زیادہ حیرانی ہوتی ہے۔
معمر خاتون کا کہنا ہے کہ وہ پچھلے پچاس سال سے پانی اور سافٹ ڈرنکس پر زندگی بسر کر رہی ہیں اور وہ کبھی ٹھوس کھانے کی خواہش نہیں کرتیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سب 1963 میں اس وقت شروع ہوا جب وہ اور دوسری خواتین جنگ کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں کے علاج کے لیے پہاڑ پر چڑھ رہی تھیں۔ اس دوران وہ بے ہوش ہو گئی تھیں، اگرچہ وہ بچ گئیں لیکن اس کے بعد وہ پہلے جیسی نہیں رہیں۔ ہوش میں آنے کے بعد کئی دنوں تک انہوں نے کچھ نہیں کھایا۔ ان کے دوستوں نے اس دوران انہیں صرف میٹھا پانی دینا شروع کردیا۔