FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وہ عورتیں جن سے نکاح ہو بھی گیا پھر بھی آپ ان سے ازدواجی تعلقات نہیں قائم نہیںکر سکتے، مسلمان لازماً جان لیں

وہ عورتیں جن سے نکاح ہو بھی گیا پھر بھی آپ ان سے ازدواجی تعلقات نہیں قائم نہیںکر سکتے، مسلمان لازماً جان لیں

وہ عورتیں جن سے نکاح ہو بھی گیا پھر بھی آپ ان سے ازدواجی تعلقات نہیں قائم نہیںکر سکتے، مسلمان لازماً جان لیں

وہ عورتیں جن سے نکاح ہو بھی گیا پھر بھی آپ ان سے ازدواجی تعلقات نہیں قائم نہیںکر سکتے، مسلمان لازماً جان لیں

جب بھی ہم اسلام کا نام لیتے ہیں تو در حقیقت  ایک ایسے ضابطہ حیات کی بات ہو رہی ہوتی  جو ہمیں زندگی گزارنے کے مکمل اصول  دیتا ہے- اسلام میں خاندان کا تصور بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اسلام میں کچھ ایسے رشتے ہیں جن کے ساتھ نکاح سے صریحا” منع کیا گیا ہے۔  آئیے آج ایسی عورتوں کے بارے میں جانتےہیں جن کے ساتھ اسلام نکاح کی اجازت بالکل نہیں دیتا۔ ، مثلاً ماں، بہن، بیٹی، پھوپھی،خالہ،بھیتجی،بھانجی،ساس(۲۳۴۵)اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرنا چا ہے اس کے ساتھ ہمبستری  نہ بھی کرے تو اس عورت کی ماں ،نانی،اور دادی اور جتنا سلسلہ اوپر چلا جائے سب عورتیں اس مرد پر حرام ہو جاتی ہیں (۲۳۴۶)اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے اور اس کے ساتھ ہمبستری کرے تو پھر اس خاتون کی لڑکی،نواسی، اور جتنا سلسلہ نیچے چلا جائے سب خواتین اس مرد کی محرم ہو جاتی ہیں۔ خواہ وہ عقد کے وقت موجود ہوں یا بعد میں پیدا ہوئی ہوں (۲۳۴۷)اگر کسی مرد نے ایک عورت سے نکاح کیا ہو لیکن ازداجی فرائض نہ ادا کئے ہوں تو جب تک وہ عورت اس کے نکاح میں رہے۔ احتیاط واجب کی بنا پر اس وقت تک اس کی لڑکی سے نکاح نہ کرے (۲۳۴۸) ہر شخص کی پھوپھی اور خالہ اوراس کے باپ کی پھوپھی اور خالہ اور دادا کی پھوپھی اور خالہ باپ کی ماں(دادی)اور ماں کی پھوپھی اور خالہ اور نانی اور نانا کی پھوپھی اور خالہ اور جس قدریہ سلسلہ اوپر چلا جائے سب اس کے محرم رشتوں میں آ جاتی  ہیں (۲۳۴۹)شوہر کا باپ اور دادا اور جس قدر یہ سلسلہ اوپر چلا جائے اور شوہر کا بیٹا،پوتا اور نواسا جس قدر بھی یہ سلسلہ نیچے چلاجائے اور خواہ وہ نکاح کے وقت دنیا میں موجود ہوں یا بعد میں پیدا ہوئی ہوں سب اس کی بیوی کے محرم میں آتے ہیں(۲۳۵۰)اگر کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے تو خواہ وہ نکاح دائمی ہو یا غیر دائمی جب تک وہ عورت اس کی منکوحہ ہے وہ اس کی ہمشیرہ کے ساتھ شادی نہیں کر سکتا۔(۲۳۵۱)انسان اپنی بیوی کی اجازت کے بغیر اس کی بھتیجی یا بھانجی سے شادی نہیں کرسکتا لیکن اگر وہ بیوی کی اجازت کے بغیر ان سے نکاح کر لے اور بعد میں بیوی اجازت دیدے تو پھر بھی کوئی مسئلہ نہیں (۲۳۵۳) اگر بیوی کو پتہ چلے کہ اس کے شوہر نے اس کی بھتیجی یا بھانجی سے نکاح کر لیا ہے اور خاموش رہے۔تو اگر وہ بعد میں راضی ہو جائے تو نکاح صحیح ہے اور اگر راضی نہ ہو تو ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ (۲۳۵۴)اگرانسان خالہ یا پھوپھی کی لڑکی سے نکاح کرنے سے پہلے(نعوذ باللہ) خالہ یا پھوپھی سے زنا کرے تو پھر وہ اس کی لڑکی سے احتیاط کی بنا پر بھی شادی نہیں کر سکتا۔(۲۳۵۵)اگر کوئی شخص اپنی پھوپھی کی لڑکی یا خالہ کی لڑکی سے شادی کرے اور اس سےازداجی فرائض ادا کرنے کے بعد اس کی ماں سے حرام فعل کا مرتکب ہو تو یہ بات ان کی جدائی کاموجب نہیں بنتی اور اگر اس سے نکاح کے بعد لیکن ازداجی فرائض کرنے سے پہلے اس کی ماں سے زن ا کرے تب بھی یہی حکم ہے۔ اگر چہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس صورت میں طلاق دے کہ اس سے (یعنی پھوپھی زاد یا خالہ زاد بہن سے )جدا ہو جائے۔ (۲۳۵۶) اگر کوئی شخص اپنی پھوپھی یا خالہ کے علاوہ کسی اور عورت سے زن ا کرے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کی بیٹی کے ساتھ شادی نہ کرے۔ بلکہ اگر کسی عورت سے نکاح کرے اور اسکے ساتھ ازداجی فرائض ادا کرنے سے پہلے ا سکی بیٹی کے ساتھ پہلے اس کی ماں کے ساتھ زن ا کرے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس عورت سے جدا ہو جائے۔لیکن اگر اس کے پہلے اس کی ماں کے ساتھ زن ا کرے تو احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس عورت سے جدا ہو جائے۔لیکن اگر اس کے ساتھ ازداجی فرائض ادا کرلے اوربعد میں اس کی ماں سے زن ا کرے تو بے شک عورت سے جدا ہونا لازم نہیں۔ (۲۳۵۷)مسلمان عورت کافر مرد سے نکاح نہیں کر سکتی۔مسلمان مرد بھی اہل کتاب کے علاوہ کافر عورتوں سے نکاح نہیں کر سکتا۔لیکن یہودی اور عیسائی عورتوں کی مانند اہل کتاب عورتوں سے متعہ کرنے میں کوئی
حرج نہیں اور احتیاط لازم کی بنا پر ان سے دائمی عقد نہ کیا جائے۔

 

Previous Post
Next Post

Comments

porno izle

yandanxvurulmus.soems69OscfA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »