FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

وزارت خزانہ پاکستان نے نومبر 2023 کی معاشی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ پاکستان نے نومبر 2023 کی معاشی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ پاکستان  نے نومبر 2023 کی معاشی رپورٹ جاری کردی

وزارت خزانہ پاکستان نے نومبر 2023 کی معاشی رپورٹ جاری کردی

اسلامی جمہوریہ پاکستان  کی وزارت خزانہ نے نومبر 2023 کی معاشی رپورٹ شائع کر دی ہے ،جس کے مطابقنومبر 23میں سٹاک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی دکھائی، سٹاک مارکیٹ کی گزشتہ پانچ ماہ کی تمام سرگرمیوں کے معیشت پر مثبت اترات ہوئے، گندم کی کاشت کا ٹارگٹ پورا ہوا، ٹریکٹروں کی پیداوار میں 60.7 فیصد اورسیل میں 98.2 فیصد اضافہ ہوا، یوریا کھاد کی کھپت میں 5.6 فیصد اور ڈی اے پی میں 42 فیصد اضافہ ہوا۔
ڈیلی نیوز کے مطابق رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بڑی صنعتوں کی مینوفیکچرنگ میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی ،مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر 29.2 فیصد رہی، گزشتہ سال نومبرمیں یہ 23.8 فیصد تھی، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا0.8 فیصد رہا، جولائی تا نومبر 2023بنیادی خسارہ 1429.7ارب روپے سرپلس رہا، سالانہ بنیادوں پر جولائی تا نومبر ایکسپورٹ میں 21.5 فیصد اضافہ ہوا،ملکی درآمدات میں بھی 2.9 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی خسارےمیں بہتری کی وجہ سے جولائی تا نومبر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.16ارب ڈالر رہا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »