FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

واٹس ایپ نے سیکرٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا

انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کو اپنی گفتگو خفیہ رکھنے کے لیے نیا سیکریٹ کوڈ فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی حساس گفتگو کو مخصوص پاسورڈ کی مدد سے چھپا سکیں گے۔

اس نئے فیچر کو صارفین کے لیے پرائیویسی کو مزیدبہتر بنانے کے لیے ایک اضافی حفاظتی جہت قرار دیا گیا ہے جس کے سبب کسی اجنبی کا واٹس ایپ میں گھس کر چیٹس پڑھنا مشکل ہوجائے گا۔سیکریٹ کوڈ، چیٹ لاک نامی ایک اور فیچر پر مبنی ہے جس کا اعلان واٹس ایپ نے مئی میں کیا تھا۔ اس فیچر میں چیٹس ایک علیحدہ فولڈر میں چلی جاتی ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے صارف کو ڈیوائس کے پاسورڈ یا بائیو میٹرک کی ضرورت ہوتی ہے۔

واٹس ایپ ٹیم  کے مطابق ہر چیٹ کے لیے ایک منفرد پاسورڈ (جو فون ان لاک کرنے کے پاسورڈ سے ہٹ کر ہو) رکھنے کا مقصد صارفین کو پرائیوسی کی ایک اضافی جہت کا فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کی جانب سے مزید بھی بتایا گیا کہ صارفین کے پاس لاک کی گئی چیٹس کو فہرست سے چھپانے کا آپشن بھی ہوگا، جس کو وہ بعد میں سرچ بار میں صرف پاسورڈ لکھ کر ہی ڈھونڈ سکیں گے۔

 

 

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »