میرے والد کو الیکشن لڑنے سے روکا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کی بیٹی کا بیان
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے والد شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے سے روکا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی نے کہا کہ 9 مئی سے پہلے ہی شاہ محمود قریشی کراچی آگئے تھے مگر پھر بھی انہیں 9 مئی کے کیسز میں ملوث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 6 جون 2023 تک شاہ محمود قریشی پر راولپنڈی میں کوئی کیس نہیں تھا اور آج کورٹ میں یہ گفتگو دوبارہ ہوئی کہ ایف آئی آرز میں شاہ محمود قریشی کا نام ہی درج نہیں ہے۔