FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

(ن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلاف ، 2 لیگی رہنما انتخابات میں مدمقابل آ گئے

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی قائدین احسن اقبال اور دانیال عزیز کے درمیان اختلافات ختم نہ ہوئے بلکہ بڑھ گئے ہیں ،دونوں لیگی رہنماؤں نے ایک دوسرے کے حلقے میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔
نجی ٹی وی چینل” 24نیوز” کے مطابق لیگی رہنما احسن اقبال نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 76 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں جبکہ دانیال عزیز کے حمایتی اویس قاسم نے بھی اسی حلقے سے کاغذات داخل کروائے ہیں،پی پی 56 میں احسن اقبال کے کزن کے خلاف دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ نے کاغذات داخل کروائے ،دونوں مرکزی قائدین اپنے اپنے حمایتیوں کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کیلئے کوشاں ہیں۔
اسی طرح مسلم لیگ( ن) کے رہنمادانیال عزیز نے پی پی نورکوٹ شکرگڑھ 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے، دانیال عزیز نے این اے 75 شکرگڑھ سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھےہیں۔دانیال عزیز نے اہلیہ مہناز اکبر عزیز کے بھی پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ سے کاغذات جمع کروائے ہیں ،پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ میں مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم پی اے رانا منان نے بھی کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے تھے جو احسن اقبال کے کزن ہیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »