سال ۲۰۲۳ کا آخری مہینہ شروع ہوچکا ہے اور اب کچھ ہی دنوں میں پوری دنیا نئے سال کا جشن منائے گی، ہر سال کے شروع ہونے سے پہلے لوگ اپنے کچھ اہداف کا تعین کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ اس سال انہیں حاصل بھی کرلیں۔
نوکری کرنے والے افراد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی بہتر نوکری کی تلاش میں کامیاب ہو جائیں ، یا ترقی ملے جب کہ کاروباری پیشہ افراد اپنے کاروبار کو پروان چڑھتا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
ویسے تو مستقبل کا حال اللہ کریم کے سوا کوئی نہیں جانتا لیکن اجرامِ فلکیات کے ماہرین ستاروں کی روشنی میں کچھ پیشگوئیاں ضرور کرتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ آنے والا سال آپ کیلیے کیسا ثابت ہوگا، گو کہ یہ پیشگوئیاں غلط بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔تو آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین کے مطابق وہ کون سے 3 ستارے ہیں جو سال 2024 میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔
برج جدی (Capricorn) : December 22 – January 20
یہ وہ پہلا ستارہ ہے جو اس سال دوسرے ستاروں کے مقابلے میں خوش قسمت رہے گا، وہ چیزیں جو آپ کی 2023 میں نامکمل رہیں، قوی امکانات ہیں کہ 2024 میں پوری ہوجائیں۔
یہ آپ کے لیے بڑی کامیابی کا سال ہو گا، خاص طور پر مئی کے آخر میں، آپ کے مقرر کردہ ٹارگٹس کو حاصل کرنے کے لیے اپریل آپ کے لیے خاص طور پر اچھا مہینہ ہوگا۔
قدرت کی طرف سے ملنے والے مواقع اور اشاروں پر دھیان دیں، خطرات مول لیں اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی ہمت کریں، کیونکہ ستارے آپ کے حق میں ہیں۔
صبر اور عزم مسلسل آپ کو آپ کے مقاصد میں کامیابی دلانے کے لیے بہت ضروری ہوں گے۔
برج ثور (Taurus): April 21 – May 20
اس ستارے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس سال خوش قسمت ہی رہیں گے، مئی کے آخر تک آپ کو کئی مواقع ملیں گے جن کے تحت آپ اپنے مقاصد میں کامیاب ہوسکتے ہیں، نئے پراجیکٹس کو دریافت کرنے، خطرات مول لینے اور نئے تجربات کو کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔
ان سب میں اپنی صحت کو بالکل نہ بھلا بیٹھیے گا، کیوں کہ جان ہے تو جہان ہے کوشش کریں بہترین غذا لیں، جسمانی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ کریں تاکہ ذہن کے ساتھ جسم بھی تندرست رہے۔
برج جوزا (Gemini): May 21 – June 21
اس ستارے والے، مئی کے آخر سے آپ کو اپنے لیے قسمت کے دروازے وا ہوئے محسوس ہوں گے۔
مشتری آپ کے ستارے میں منتقل ہو جائے گا جو آپ کو اپنی طاقتور انرجی فراہم کرے گا۔ مئی سے لے کر سال کے اختتام تک، ایسا لگتا ہے جیسے پوری کائنات آپ کے حق میں ہے، آپ کو ناقابل یقین مواقع حاصل ہوں گے۔
آنے والے نئے سال کو ایک ناقابل فراموش سال بنانے کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اپنے آپ پر بھروسہ کریں۔