نئے سال کا آغاز سب سے پہلے کس ملک سے ہو گا؟
نئے سال کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ والوں کو سلام پیش کرے گا۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع کی جا چکی ہیں ، نئے سال کی تقریبات کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر آتش بازی کے مظاہرے سے کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر لائٹ شو کا منعقد کیا جئے گا۔
پاکستان میں اس وقت 31 مارچ کی سہ پہر کے ساڑھے 3 سے 4 بجے کے درمیان کا وقت ہو گا جب نئے سال کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کریباتی میں ہو جائے گا۔ آکلینڈ میں جب نئے سال کا سورج طلوع ہو رہا ہو گا تو پاکستان میں 31 مارچ کی سہ پہر 4 بجے کا وقت ہو گا۔