FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کردیا

میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کردیا

میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کردیا

میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں، جاوید ہاشمی نے بڑا اعلان کردیا

سینئرترین سیاستدان جاوید ہاشمی نے بیان دیا ہے کہ یہ کہا جائے کہ ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں گے کبھی ممکن نہیں،پاکستان تحریک انصاف  کے ساتھ جو ہورہا ہےہماری تاریخ میں ایسا کبھی کسی بھی تنظیم یا سیاسی کارکن کے ساتھ نہیں ہوا، میں عمران خان اور پی ٹی آئی کیساتھ کھڑا ہوں۔
ملتان میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال  کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے بتایا کہ جس کے ساتھ بھی زیادتی ہو گی،میں اس کے ساتھ کھڑا رہوں گا،میرا خیال ہے کہ جب ہمارے لیڈرز ان کی مدد سے اقتدار میں آتے ہیں،تو پھر حکمرانوں کو ان کے حکم کے مطابق ہی چلنا پڑتا ہے،میرے حلقے این اے 149کے جو لوگ ہیں وہ ہمارے باس ہیں،ان کے سامنے میں جھولی بھی پھیلاؤں گا،جو کوئی اپنے آپ کو طاقت ور سمجھتا ہو میں اس کا سامنا کرتا ہوں،لیکن جمہوریت کی جھولی میں اپنے حلقے کے آگے ہی پھیلاؤں گا،میں زیادہ تقریریں کروں یا نہ کروں،جہاں جہاں جانا ہوگا وہاں خود پہنچوں گا ۔
سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کا مزید کہناتھا کہ ملک کی سب سے بڑی اور پاپولر سیاسی جماعت ہےان کے راستے میں آپ رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں،ان کی قیادت او کارکنوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے،ان کے کاغذات آپ لے نہیں رہے،یہ یکطرفہ الیکشن ہوگا، لیکن ہم نے اس سے آگے کی جدوجہد کرنی ہے،ان کاکہناتھا کہ میرا کسی سے کسی قسم کا کوئی مقابلہ نہیں، ان کے پاس وسائل ہیں،میرے اللہ کی ذات ہے یا این اے 149کے عوام ہیں۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »