FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

موٹر سائیکل اور گاڑی مالکان کیلئے پریشان کن خبر، انجن آئل مہنگا ہونے کا امکان

پاکستان کسٹمز نے بہت سی  اقسام کے انجن آئلز کی درآمدات پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 50 فیصد تک بڑھاوا کردیا جس کے بعد قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن کراچی نے چین، ترکیہ، کوریا، مشرق وسطی، تھائی لینڈ، روس اور ایران سےتقریبا چھیالیس اقسام کے انجن آئلزکی درآمد پر کسٹمز ویلیو میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کیا، قیمتوں کا دوبارہ تعین اس طرح کیا گیا کہ انجن آئل کی درآمد پر انڈر انوائسنگ کے واقعات کو تدارک کیا جاسکے، کسٹمز ویلیوز (سی اینڈ ایف ) فی لیٹر اور فی کلو گرام کی بنیاد پر امریکی ڈالر میں طے کی گئی ہیں۔
مزید رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر برانڈز کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا مارکیٹ سروے میں ذکر نہیں جب کہ قیمتوں کے تعین کا عمل طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کا شکار ہوا۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سبجیکٹ سامان کی کسٹم اقدار کا دوبارہ تعین کرنے کے لئے ایک اجلاس طلب کیا گیا جس میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، مذکورہ اجلاس میں اشیا کی ویلیو ایشن سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »