FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

موسم سرما کی بارشوں کا نہ ہونا خشک سالی پیدا کر سکتا ہے ، اسلام آبادڈیموں کی کیا صورتحال ہے ؟ جانیے

موسم سرما میں  بارشوں کا  نہ ہونا ملک میں خشک سالی پیدا کر سکتا ہے ،وفاقی دارالحکومت میں پانی کی بہت زیادہ قلت پیدا ہو گئی ہے جبکہ ڈیموں میں پانی کی سطح بھی نیچے گر گئی ہے ۔
“جنگ ” کے مطابق بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی جس پر سی ڈی اے نے راشننگ شروع کردی ہے۔ واپڈا کا خان پور ڈیم سے آبپاشی کیلئے پانی پر70فیصد کٹ لگ گیا ،خشک سالی کی وجہ سے سملی ڈیم میں پانی کی سطح گزشتہ برس سے 6فٹ اور خان پور ڈیم میں 21فٹ کم ہے۔ اسلام آباد شہر کو خان پور ڈیم‘ سملی ڈیم اور جزوی طور پر راول ڈیم سے پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں پانی کی دستیابی کی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہے, اس وقت خان پور ڈیم میں پانی کا لیول 1949فٹ ہے جبکہ ڈیم کی بلند ترین سطح 1982فٹ ہے۔ اس وقت ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف37.59فٹ رہ چکا ہے جو کہ  گزشتہ برس 19دسمبر2022کو پانی کا لیول 1970فٹ تھا۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »