غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا قہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی چابی امریکا کے پاس ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں جاری شدہ قتل عام اور عالمی قانون کی خلاف ورزیاں روکنا صرف امریکہ کے پاس ہے۔
این جی او نے مزید بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غزہ میں امداد کی قرارداد مشکلات کے سمندر میں صرف ایک قطرے کے برابر ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں بالکل بھی کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے، اسرائیل کو کبھی بھء غزہ کی امداد نہیں روکنی چاہیے۔
دوسری طرف امریکی صدر جو بائیڈن کا بیان ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیوں کے دوران شہریوں کا تحفظ ہر لحاظ سے یقینی بنائیں، غزہ کے جنگ زدہ علاقوں سے شہریوں کے محفوظ انخلا کی بھی اجازت دی جائے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 20 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہری شہید اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔