غزہ،پناہ گزین کمیپ میں پناہ گزین فلسطینی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش

غزہ،پناہ گزین کمیپ میں پناہ گزین فلسطینی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
اسرائیلی حملوں کی وجہ سے شمالی غزہ سے دربدر ہو کر دیرالبلاح کے پناہ گزین کمیپ میں پناہ گزین ہونے والی فلسطینی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
نومولود ننھےبچوں کے والدین مسلسل اسرائیلی حملوں سے خوشیاں منانے سے بالکل قاصر ہیں۔ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 50ہزار فلسطینی حاملہ خواتین مناسب خوراک اور صحت کی سہولیات کے بغیر غیرانسانی حالات کا سامنا کرتے ہوئے جان جانے کے شدید خطرات سے دوچار ہیں۔