FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

عمران خان اور شاہ محمود پر 12 دسمبر کو سائفر کیس میں فرد جرم عائد کی جائیگی

 سائفر کیس میں 12 دسمبر کوسابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالا جیل میں سائفر کیس کی سماعت سیکریٹ ایکٹ کے تحت قائم کی ۔

اسی وجہ سے  سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور جوڈیشل مسجٹریٹ کے حکم پر آج میڈیا نمائندوں کو بھی کوریج کے لیے جیل کے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

عدالت کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو کیس کی نقول بھی فراہم کر دی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے کیس کی نقول فراہم نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »