طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا
طلبا نے وقت سے پہلے امتحانی پرچے واپس لینے پر حکومت کے خلاف مقدمہ کر دیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنیانگ کالج کا ہے جو کہ جنوبی کوریا میں واقع ہے جہاں داخلے کا امتحان دینے کے لیے آئے طلبا سے نگران نے پرچہ طے شدہ وقت سے 90 سیکنڈ پہلے ہی لے لیا۔
سنیانگ کالج کا داخلہ امتحان ملک بھر میں بہت زیادہ بدنام ترین مانا جاتا ہے جو کہ بہت زیادہ لمبا اور مشکل ہوتا ہے جبکہ اس امتحان کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے نتائج نہ صرف طلباء کے کالج میں تقرریوں کو طے کرتے ہیں بلکہ ان کے کیریئر سے متعلق بہترین آپشنز اور مضبوط تعلقات کا ذریعہ بھی بنتے ہیں۔
بس یہی وجہ ہے کہ طلبا اور ان کے اہلخانہ اس امتحان کو بہت اہم سمجھتے ہیں اور امتحان کا ایک ایک سیکنڈ قیمتی گنا جاتا ہے۔ 8 گھنٹے پر مبنی اس امتحان کے دوران جنوبی کوریا اپنی فضائی حدود تک کو بند کر دیتا ہے تاکہ اس امتحان کے دوران کسی قسم کی توجہ طلبا کی بٹ جائے۔ انہی باتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے طلبا نے زندگی کے اس اہم ترین امتحان میں خلل پیدا کئے جانے پر حکومت پر مقدمہ دائر کر کے لاکھوں ڈالرز پر مبنی زرتلافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
اس کے علاوہ طلباء کی توجہ صرف امتحان پر ہی مرکوز رکھنے کے لیے اسٹاک مارکیٹ بھی تاخیر سے فعال ہوتی ہے۔ لہٰذا استاد کی جانب سے ڈیڑھ منٹ قبل امتحان ختم کرنا سنگین قسم کے نتائج پیدا کرسکتا ہے۔