شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے پھر گرفتار

شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل سے پھر گرفتار
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سےرہائی کے فورا بعد پھر گرفتار کر لیا گیا
نجی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے ایک کیس میں رہا ئی مل گئی،جیل کے باہر سے پنجاب پولیس نے دوبارہ شاہ محمود قریشی کواپنی تحویل میں لے لیا، پنجاب پولیس کے اہلکار شاہ محمود قریشی کو لیکر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔