سکول اوقات کے دوران پارکوں، سڑکوں پر انجوائے کرنیوالے طلباءہوشیار، اب پولیس ایکشن لے گی
سکول اوقات کے دوران پارکوں، سڑکوں پر انجوائے کرنیوالے طلباءہوشیار، اب پولیس ایکشن لے گی
نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق مانسہرہ میں پولیس نے سکول اوقات کے دوران باہر نظر آنے والے طلباء پر نظر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس سکول کی بجائے پارکوں اور بازاروں میں گھومنے والے طلباء سے پوچھ گچھ کرے گی۔ پڑھائی کے وقت سکول سے بھاگنے والے بچوں کے والدین سے رابطہ کیا جائے گا۔
ڈی پی او مانسہرہ کا کہنا ہے کہ سکول کے طلباء پر نظر رکھنے کا مقصد انہیں بے راہ روی سے بچانا ہے۔ طلبا ءمنشیات فروشوں کے نشانے پر ہیں۔