FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے نتائج جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

سوشل میڈیا کا اندھا دھنداستعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے کیسا ہے؟ سٹڈی رپورٹ کے نتائج جان کر آپ حیران و پریشان رہ جائیں گے۔ ایک تازہ ترین سٹڈی میں بتایا کیاگیا ہے کہ سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کم عمر نوجوانوں کیلئے نقصان دہ ہے۔نوجوانوں اور بچوں میں شراب نوشی، منشیات کے استعمال، سگریٹ نوشی اور جوئے کو بھی سوشل میڈیا کی وجہ سے فروغ ملتا ہے۔ گلاسگو اور اسٹیریٹھ کلائیڈیو یونیورسٹی اور پبلک ہیلتھ اسکاٹ لینڈ کی ایک ٹیم نے10سے19 سال کے نوجوانوں پر سوشل میڈیا کے اثرات کا جائزہ لیا ہے اس سٹڈی میں1997سے2022کے دوران کی گئی73سٹڈیز کے ڈیٹا کا بھی معائنہ کیا گیا۔ اس سٹڈی سے ظاہر ہوا کہ شراب کے استعمال کے48فیصد، منشیات کے استعمال کے28فیصد اور سگریٹ نوشی کے 85فیصد واقعات کا تعلق روزانہ سوشل میڈیا کے استعمال سے ہوتا ہے۔

“جنگ نیوز ” کے مطابق ریسرچرز نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ سوشل میڈیا پر2گھنٹے گزارنے والے ہر سوشل میڈیا کے اثرات زیادہ شدید ہوتے ہیں۔ ریسرچرز کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال جنسی رویئے پر بھی منفی انداز میں اثر انداز ہوتا ہے جو لوگ روزانہ سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں ان کے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور جوا ءکھیلنے کے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ سٹڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوانی میں قدم رکھنے والوں کو اس خطرے سے بچانے کیلئے تعلیمی، سرکاری، صحت اور تعلیمی شعبے کو احتیاطی تدابیر تجویز کرنی چاہئیں۔

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »