FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

سندھ میں اربوں روپے کی سرکاری گندم چوری ہونے کا انکشاف

سندھ میں اربوں روپے کی سرکاری گندم چوری ہونے کا انکشاف

سندھ میں اربوں روپے کی سرکاری گندم چوری ہونے کا انکشاف

سندھ میں اربوں روپے کی سرکاری گندم چوری ہونے کا انکشاف

محکمہ خوراک سندھ میں گندم کی خریدو فروخت اور محفوظ کرنے کی مد میں 12 ارب 28 کروڑ روپے کےمبینہ غبن اور نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔
ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ آڈٹ حکام نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں چونکا دنیے والا انکشاف کیا ہے کہ سندھ کے 12 اضلاع کے محکمہ فوڈ میں اربوں روپے کی گندم چوری، فراڈ اور غبن ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ایک فوڈ کنڑولر خیرپور نے 3 کروڑ کی مبینہ کرپشن بھی کی ہے، کھلے آسمان تلے گندم رکھنے پر ساڑھے سات ارب کا نقصان ہوا۔سندھ کے چار اضلاع میں وقت پر گندم اسٹاک نہ نکالنے پر 1 ارب روپے کا نقصان ہوا، ضلع مٹیاری کے ایک فوڈ انسپکٹر نے ایک ارب روپے کی گندم خورد برد کی یا کروائی۔رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ باردانہ خریداری اور ٹرانسپورٹ کی مد میں محکمہ فوڈ کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا، گھوٹکی اور لاڑکانہ میں دو کروڑ روپے کی گندم چوری ہوئی۔محکمہ فوڈ سندھ کے مطابق یہ معاملہ مالی سال 2021 اور 2022 میں سامنےآیا تھا، مبینہ کرپٹ افسران اور حکام کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »