سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کس مد میں کٹوتی ہوگی تصیل جانئیے
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے یکم جنوری سے تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے سالانہ 4 ہزار 350 روپے کٹوتی کی جائی گی۔ سیکریٹری خزانہ مجاہد شیردل نے مزید تفصیل بتائی کہ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی منظوری کی جا چکی ہے۔ ہر سرکاری ملازم کی تنخواہ سے پریمیئم کی کٹوتی ہوگی، اگر میاں بیوی دونوں سرکاری ملازم ہوں تو ایک کی تنخواہ کی کٹوتی ہوگی۔