سرکاری افسران کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر پابندی لگادی گئی؟
تمام ملک میں ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ پر مکمل طور پر پابندی لگا دی گئی۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کے مطابق پابندی الیکشن کمیشن کی طرف سے لگائی گئی ہے، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ذمہ داریاں سونپی ہیں جس کے سبب ڈی سیز اور اے ڈی سیز کی ٹرانسفر و پوسٹنگ پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور چاروں چیف سیکرٹریز کو بھی مراسلے جاری کر دیئےہیں۔