ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سردیوں کی چھٹیوں میں پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھولنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو احکامات جاری کیے ہیں کہ چھٹیوں کے دوران سکول میں پیپرز لینے کی بھی کسی قسم کی اجازت نہیں ہوگی،چھتیوں کے دوران اساتذہ کو بھی سکول آنے کا پابند نہیں کیا جاسکے گا۔احکامات کے خلاف ورزی کرنے پر موقع پر بھاری جرمانہ یا سکول رجسٹریشن منسوخ کردی جائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے انسپکشن کے لئے ابھی سے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پانچ تحصیلوں کی مانیٹرنگ ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کے ذریعے کی جائے گی،چھٹیوں کے دوران سکول کھولنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ یا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔سی ای او ایجوکیشن لاہور پرویز اخترخان نے کہا ہے کہ احکامات پر سو فیصد عملدرآمد کویقینی بنایا جائے گا۔