رات کو لیٹ سے کھانا نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔
رات کو لیٹ سے کھانا نہ کھائیں ورنہ ۔۔۔
رات کو دیر سے کھانا کھانے سے فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے،نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات 9بجے کے بعد کھانا کھانے سے فالج کے خطرات میں بہت زیادہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے سب سے لیٹ (یعنی رات 9بجے کے بعد) سے رات کا کھانا کھایا تھا ان میں فالج یا ’’منی اسٹروک‘‘ کے امکانات رات 8بجے سے پہلے کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں 28فیصد زیادہ نوٹ کئے گئے ہیں ۔
“جنگ ” کے مطابق فرانس کی یونیورسٹی آف سوربون پیرس نورڈ سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سینئر مصنف ڈاکٹر برنرڈ سراؤر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ کہتے تھے کہ رات کا کھانا تاخیر سے نہ کھایا جائے اور یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اس مشورے میں کچھ منطق تھی۔ اب ہمارے معاشرے میں لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں ہے اور اس لیے ہم میں سے کئی رات کو دیر سے کھانا کھاتے ہیں لیکن وہ لوگ جو اپنے مصروف ہونے کا سوچ کر دیر سے کھانا کھاتے ہیں ان کا ایسا کرنا ان کی صحت کیلئے خطرات میں اضافہ کر سکتا ہے اور یہ رجحان خواتین میں زیادہ دِکھتا ہے۔ تحقیق میں حاصل ہونے والے نتائج کی تصدیق کیلئےمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔