FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

دنیا کا معمر ترین کچھوا 191 برس کا ہوگیا

اگر کوئی یہ سمجھتاہن میں یہ ہے کہ صرف انسان ہی زندگی کی 100بہاریں دیکھنے والااس دنیا کا واحد جاندار ہے تو یقیناً یہ اُس کی غلط فہمی ہے کیونکہ برطانیہ میں ایک ایسا کچھوا بھی موجود ہے جو زندگی کی191 بہاریں دیکھ چکا ہے۔

برطانیہ کے ایک جزیرے سینٹ ہیلینا کے ایک پارک میں رہنے والا جوناتھن نامی یہ کچھوا دنیا کے معمر ترین جاندار کا اعزاز رکھتا ہے۔

برطانیہ میں مقیم اس بوڑھے کچھوے نے گزشتہ دنوں ہی اپنی 191 سالگرہ منائی ہے۔جوناتھن 1832میں برطانیہ میں ہی پیدا ہوا تھا جبکہ اس کے تمام ساتھی کئی دہائیوں پہلے ہی اس کا ساتھ چھوڑ کر دنیا سے جا چکے ہیں۔بڑھاپے کی وجہ سے اس کے پورے جسم پر جھریاں پڑ چکی ہیں اور اس ہی لئے یہ زیادہ دیر حرکت بھی نہیں کر پاتا

قدیم رپورٹس کے مطابق اس کچھوے کو 50 سال کی عمر میں 1882 میں سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا اور گزشتہ سال گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے جوناتھن کو دنیا کا سب سے معمر کچھوا قرار دیا تھا۔

اس سے پہلے دنیا کے سب سے معمر کچھوے کا اعزاز والا توئی ملیلا نامی کچھوے کے پاس تھا جو 1965 میں 188 سال کی متوقع عمر میں مر گیا تھا۔

سینٹ ہیلینا کی حکومت کے مطابق جوناتھن نابینا ہے اور وہ سونگھنے کی حس کھو چکا ہے اور اسے ویٹرنری ٹیم کی مدد سے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

جوناتھن کے پسندیدہ کھانے میں بند گوبھی، کھیرا، گاجر، سیب اور دیگر موسمی پھل شامل ہیں۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »