خاتون مرنے کے 40 منٹ بعد دوبارہ زندہ ہوگئیں
خاتون مرنے کے 40 منٹ بعد دوبارہ زندہ ہوگئیں
انگلستان کی ایک شہری خاتون جس کے تین بچے ہیں، اپنے گھر میں مری ہوئیں ملیں لیکن 40 منٹ کے بعد جب وہ دوبارہ زندی ہوئیں تو ڈاکٹر سمیت تمام لوگ حیران ہوگئے۔
مزید تفصیل کے مطابق کرسٹی بورٹوف انگلستان میں شمالی یارکشائر کے علاقے سے ہیں اور 3 چھوٹے بچوں کی ماں ہیں۔ وہ اپنے گھر پر موجود تھیں جب ان کے ساتھ یہ حیران کُن واقعہ پیش آیا۔ ان کے پارٹنر اسٹو بھی اس وقت ان کے ساتھ گھر پر ہی موجود تھے۔
اچانک اسٹو نے جب دیکھا کہ کرسٹی لاؤنج میں رکھے صوفے پر بیٹھی بےحس و حرکت ہیں۔ جب اسٹو نے ان کی نبض چیک کی تو اس نے حرکت کرنا بند کردی تھی جس کا مطلب تھا کہ وہ مرچکی ہیں۔
اسٹو فوراً انہیں اسپتال لے کر آئے جہاں ڈاکٹروں نے کچھ دیر تک ان کو فرسٹ ایڈ دی جس کے بعد وہ بھی مایوس ہوگئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کو دل کا دورہ پڑا تھا۔
ڈاکٹروں نے ابتدائی معائنے کے بعد کرسٹی کے اہلخانہ اور عزیزوں کو بتا دیا تھا کہ کرسٹی مر چکی ہیں، یہان تک کہ کرسٹی کے پارٹنر اسٹو کو یہاں تک کہہ دیا تھا کہ خاتون کے جنازے کے انتظامات کرنا شروع کریں تاہم لیکن جب کرسٹی کو ہوش آیا تو ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے تھے۔