’جس مرد میں یہ ایک عادت ہو 80 فیصد خواتین اس سے جسمانی تعلق قائم کرنا پسند نہیں کرتیں‘
حال ہی میں برطانیہ کی لگژری بیڈنگ کولیکشن پیزونا لیننزکی طرف سے ایک سروے کیا گیا ہے جس میں مختلف عورتوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ جنسی تعلق کے حوالے سے انہیں اپنے لائف پارٹنر کی سب سے بری عادت کیا لگتی ہے؟ خواتین کی اکثریت نے اس سوال کا ایسا جواب دیا کہ کسی مرد نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔
ڈیلی سٹار کے مطابق حیران کن طور پر 81فیصد خواتین نے کہا کہ وہ ایسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا قطعاً پسند نہیں کرتیں، جن کے بستر کی چادر دھلی ہوئی نہ ہو۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ گندے بستر کو دیکھ کر ان کا موڈ ایک دم سے بدل جاتا ہے اور وہ اس چیز کو بالکل نظرانداز نہیں کر سکتیں۔
دوسرے نمبر پر 77فیصد خواتین نے میلے کچیلے بیڈروم اور تیسرے نمبر پر 58فیصد نے بیڈ روم میں اشیاءادھر ادھر بکھری پڑی ہونے کو ناپسندیدہ قرار دیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق 91فیصد خواتین نے کہا کہ جن مردوں کے بیڈروم کی چادریں صاف ستھری ہوں، بیڈروم میں دھول مٹی بالکل نہ ہو اور اچھی طرح صفائی کی گئی ہو اور ہر چیز سلیقے سے پڑی ہو، ایسے مردوں کے ساتھ وہ طویل مدتی تعلق کو ترجیح دیتی ہیں۔