FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

بیٹے نے ماں کا سر قلم کرکے پولیس بلالی

بیٹے نے ماں کا سر قلم کرکے پولیس بلالی

بیٹے نے ماں کا سر قلم کرکے پولیس بلالی

بیٹے نے ماں کا سر قلم کرکے پولیس بلالی

امریکا میں سنگدل ملزم نے اپنی ضعیف ماں کو بے رحمی سے قتل کرنے کے بعد پولیس کو خود فون کرکے بلایا اور جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دل دہلا دینے والا منظر دیکھا۔
ایکسپریس نیوز نے امریکی نشریاتی ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پولیس اہلکار نے گھر میں داخل ہوکر دیکھا کہ قاتل بیٹا جیفری سرجنٹ برہنہ ہوکر اپنی ماں الیگزنڈریہ کی سر کٹی لاش سے لپٹا ہوا ہے۔پولیس کو لاش کے قریب سے ایک تیز دھار چاقو بھی مل گیا جس پر خون لگا ہوا تھا۔ ملزم نے روتے ہوئے اقبال جرم کیا اور بار بار معافی مانگتا رہا۔
قبل ازیں اسی بیٹے نے پولیس کو فون پر کہا تھا کہ میں نفسیاتی مرض بائی پالر ڈس آرڈر میں مبتلا ہوں اور ابھی ابھی اپنی ماں کو قتل کر بیٹھا ہوں۔اس گھر کے اوپری حصے میں رہنے والی ایک بزرگ خاتون نے کہا کہ جیفری سے ملنے ان کی ماں چند روز قبل ہی آئی تھیں۔مقتولہ الیگزنڈریہ کے اہل خانہ نے اس دل خراش واقعے پر کوئی بیان دینے سے معذرت کرلی۔ مقتولہ کی آخری رسومات ان کے پوتے یعنی قاتل بیٹے کے بیٹے نے کی۔
پڑوسی بزرگ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ انھوں نے ملزم جیفری کو ہمیشہ درست حال میں پایا اور یقین نہیں آ رہا ہے کہ یہ سب جیفری نے کیا ہے جو اپنے بچوں سے بہت پیار کرتا ہے۔

 

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »