بیوی کے ساتھ غیر فطری ازدواجی تعلقات قائم کرنے والے شوہر کو عدالت نے کڑی سزا سنادی
عدالت عالیہ نے بیوی کے ساتھ غیرفطری ازدواجی تعلقات قائم کرنے والے شوہر کو 9 سال قید بامشقت کی کڑی سزا سنادی،اسی خاتون پر تشدد کے الزام میں ساس، سسر اور نندوں کو بھی قید کی سزائیں سنا دی گئی ہیں۔
فوکس نیوز کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کی ایک عدالت میں خاتون نے اپنے شوہر نمیش اگروال کے خلاف درخواست دی کہ جس میں اس نے بیان کیا کہ اس کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور شوہر کی طرف سے شروع سے ہی تشدد اور مار کٹائی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا، مجھے ہر وقت ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا، اور کئی بار غیر فطری انداز سے تعلقات پر مجبور کیا گیا۔متاثرہ خاتوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ملزم نمیش اگروال اور اس کے گھر والوں نے منگنی کے بعد سے ہی مالی تنگدستی کا رونا شروع کردیا اور رقم کا مطالبہ کرنا شروع کردیا،شادی کے بعد معاملہ مزید بڑھ گیا اور ملزم، اس کے والد والدہ اور بہن نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
عدالت نے بیوی کے ساتھ غیر فطری طریقے سے ازدواجی تعلقات قائم کرنے کا جرم ثابت ہونے پر شوہر کو نو سال قید بامشقت اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جبکہ بیوی پر حملہ کرنے اور اسے مسلسل تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کے تحت شوہر کو مزید ایک سال قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔فیصلے کے بعد شوہر نمیش اگروال کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔