پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ایک بار پھر سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے اٖضافہ ہو گیا۔ سونے کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 658 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 91 ہزار 701 روپے پر پہنچ گئی۔
جب کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 31 ڈالر کے اضافے سے 2091 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 620 روپے پر مستحکم رہی۔ 30 نومبر2023ءکو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھائو بڑھ گئے تھے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھائو 2 لاکھ 21ہزار روپے اوردس گرام قیمت ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے پر برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں2 ڈالر کی اضافے سے فی اونس سونا 2064 ڈالرپر جا پہنچا ۔
تاہم فی تولہ چاندی کے بھائو2620روپے پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ اورمقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کے بھائو گھٹ گئے تھے، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 650روپے کی کمی سے 2لاکھ15ہزار850روپے اور دس گرام سونے کی قیمت557روپے گھٹ کر1لاکھ85ہزار57روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالرکم ہوکر 2022 ڈالر پر پہنچ گیا ۔
تاہم فی تولہ چاندی کے بھائو2550روپے پر مستحکم رہی۔جب کہ گذشتہ روز انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کوانٹر بینک میں ڈالر 20پیسے سستا ہوگیا جس سے ڈالر کی قدر 285.20روپے سے کم ہوکر 285روپے ہوگیا۔