اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر کا انتقال

اچھی صحت پر لیکچر کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے پروفیسر کا انتقال
بھارتی میڈیا کےمطابق انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور میں سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین سمیر خاندیکار اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے۔ انسٹیٹیوٹ کے سابق طلبہ سے خطاب میں وہ انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا بتا رہے تھے کے اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور وہ ڈائس پر گر گئے۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ایک اور پروفیسر کرندیکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کو بتایا کہ ’پروفیسر خاندیکار 5 سال سے ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔‘
انہوں نے مزید بتایا کہ پروفیسر سمیر خاندیکار سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے۔