FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

 اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

اچھا جیون ساتھی ملنے تک شادیاں کرتی رہوں گی : راکھی ساونت

بالی ووڈ کی مشہور و معروف” بولڈ” اداکارہ راکھی ساونت نے ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے ۔ بھارتی میڈیا میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ”میرا یہ اعلان ہے کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں مل جائے  گا، میں تب تک مسلسل شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک  بارہی ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی تو کی ہی جاسکتی ہے۔ہالی ووڈ میں ایسے فنکار بھی ہیں جنہوں نے  دس، دس شادیاں کی ہیں،  اداکارائوں کے  کئی بوائے فرینڈز ہوتے ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا۔اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں “۔
“ایکسپریس نیوز ” کے مطابق انٹرویو میں بھارتی اداکارہ نے عدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ “میں عدالت سے درخواست کرتی ہوں کہ عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کردیں تاکہ میں مستقبل میں ایک اچھے لڑکے سے شادی کرکے اپنی زندگی گُزار سکوں”۔
یاد رہے کہ عادل اور راکھی کے درمیان علیٰٰحدگی پہلے ہی سے ہوگئی ہےلیکن عدالت میں طلاق کا کیس ابھی جاری ہے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »