انوکھی مچھلی جو جیسی ضرورت پڑے ، اپنی ویسے ہی جنس تبدیل کر لیتی ہے
کلاؤن فش ایک ایسی مچھلی ہے جو اپنی نسل بڑھانے کی ضرورت محسوس کرتی ہے تو اپنی جنس تبدیل کر لیتی ہے۔
نجی ٹی وی فوکس نیوز کےمطابق کلاؤن فش اپنی جنس تبدیل کرنے کے معاملے میں عمر یا جسامت کی پابند نہں ہوتی ہے، یہ مخصوص سمندری جاندار انیمونز جو پھولوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں کے قریب گروہوں کی شکل میں رہتی ہے۔
مالٹے رنگ پر سفید دھاریوں کے خوبصورت امتزاج میں پائی جانیوالی یہ مچھلی سماجی طور پر بہت ایکٹوہوتی ہے، اس کے گروہ میں ایک نر اور مادہ جبکہ بہت سی چھوٹی مچھلیاں ہوتی ہیں جو نابالغ ہوتی ہیں۔
جونہی گروپ کی بالغ مادہ طبعی موت یا کسی اور وجہ سے مر جاتی ہے تو بالغ نر اپنی جنس تبدیل کر کے مادہ بن جاتا ہے جبکہ دیگر کلاؤن مچھلیوں میں سے کوئی اور نر بن کر گروہ کی ذمہ داری اٹھا لیتا ہے۔