اسلحے کے لیے لائسنس چاہیے تو ایک شرط پوری کرنا ہو گی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کے امیدواروں کیلئے اسلحہ چلانے کی تربیت کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے۔
نجی ٹی وی” فوکس نیوز” کے مطابق اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس کی درخواستیں دینے والوں کو وفاقی پولیس پہلے تربیت دے گی، تربیت کی شرط پوری کیے بغیر لائسنس جاری نہیں کیا جائے گا۔ تربیت 3 ایام پر مشتمل ہو
گی۔
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر کا کہنا ہی کہ اسلحہ لائسنس کے خواہش مندوں کو وفاقی پولیس کی شوٹنگ رینج میں ٹریننگ کروائی جائے گی۔