آگ بجھانے والا نیا ’فلائنگ ڈریگن‘ روبوٹ دریافت کام کیسے کرتا ہے جانیے

جاپانیوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا میں اڑنے والا فائر فائٹنگ ہوز بنا کر ایک نیا اضافہ کر دیا ہے جو آگ کو بجھانے کے لیے اپنے ہی پانی کا پریشر استعمال کرتے ہوئے اڑ کر مختلف اطراف کا تعین کر سکتا ہے۔
جاپان کی اوساکا یونیورسٹی اور اکیتا پرفیکچوئل یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے بنائے گئے اس فلائنگ ڈریگن سسٹم میں دو چار منہ والے پروپلژن یونٹس دو سِروں پر نصب ہیں۔
یہ دونوں سسٹم آبی کواڈ کاپٹر کی طرح ورک کرتے ہیں جس میں ہر نوزل میں لگے والو اور سویولزپانی کے بہاؤ اور پریشر کی سمت کو کنٹرول کرتے ہیں جو اس کو عام ڈرون کی طرح اٹھنے، توازن قائم کرنے اور سمت کا تعین کرنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ فلائنگ ڈریگن فی سیکنڈ 6.6 لیٹر کی شرح سے پانی کا بہاؤ 1 میگا پاسکل تک پریشر دینے کے قابل ہے جو اس ہوز کے زمین سے دو میٹر تک اٹھنے کے لیے کافی ہے۔
