FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

ڈیلی نیوز کے مطابق ترجمان کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ 19جنوری سے 11 فروری 2024 تک جنوبی افریقہ میں منعقد ہوگا۔جونیئر سلیکشن کمیٹی نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ سے قبل بہترین کارکردگی دکھانے والے 45 کرکٹرز کو کراچی میں ٹریننگ کیمپ میں بلایا تھا اور اس پول میں سے 15 کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق منتِخب کردہ سکواڈ میں شامل محمد ذیشان اور علی اسفند گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن رہی تھی جبکہ سکواڈ میں 12 کرکٹرز وہ ہیں جنہوں نے دبئی میں منعقدہ حالیہ انڈر19 ایشیا کپ میں حصہ لیا تھا، اس ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے بعد سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات سے ہاری تھی۔
انڈر 19 ایشیا کپ میں محمد ذیشان نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 11 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں نیپال کے خلاف 19 رنز دے کر 6 وکٹوں کی کارکردگی بھی شامل ہے جبکہ عبید شاہ دس وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے تھے۔بیٹنگ میں اذان اویس نے چار اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس میں انڈیا کے خلاف میچ وننگ 105رنز ناٹ آﺅٹ قابل ذکر تھے۔
Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »