یکم جنوری سے ڈرائیونگ لائسنس فیسوں میں بھاری اضافے کا اعلان
یکم جنوری 2024 سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی فیسوں میں اضافے کے پیش نظر سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے شہریوں کوجلد از جلد لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کردی ہیں اور واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2024 سے نئے لائسنس کی فیس 5 ہزار جبکہ لرنر پرمٹ کی فیس ایک ہزار روپے کردی جائیں گی۔