FocusNews Pakistan Largest News Network فوکس نیوز

پلاسٹک لنچ باکس بچوں کی صحت کیلیے کتنا خطرناک

اسکول جانے والے بچوں میں پلاسٹک لنچ باکس کا استعمال ان کی صحت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔مائیں بچوں کو اسکول کیلئے پلاسٹک کے بنے لنچ باکس، المونیم فوائل یا پلاسٹک ریپ( جو عموماً پراٹھا لپیٹنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے) میں کھانے کی چیزیں رکھ کر دیتی ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پلاسٹک اور ایلومینیم بچوں کے ہارمونز پر اثر انداز ہوتا ہے اور جسم کو ضروری معدنیات سےبھی محروم کردیتا ہے لہذا اس کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے پلاسٹک اور ایلومینیم کے متبادل میں اسٹیل کے لنچ باکس کے استعمال پر زور دیا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے اس بات کا جاننا ضروری ہے کہ پلاسٹک کسی بھی گرم کھانے کی چیز پر اثر انداز ہو کر زہریلے کیمیکلز کا باعث بنتے ہیں ۔اس کے بر عکس ایسے لنچ باکسس کا استعمال جو پلاسٹک سے پاک ہو ں اور خاص کر اسٹیل کے بنے ہوں ، بچے کی صحت پر مثبت اثر رکھتے ہیں۔اسی طرح پلاسٹک کی بوتلوں کو بھی زیرِاستعمال لانے سے منع کیا گیاہےاور ان کی جگہ تانبےاور اسٹیل کی بوتل کے استعمال کی تجویز دی گئی ہے

Previous Post
Next Post

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »